Pakistan Stock Exchange reaches record high as KSE-100 index touches new historic levels on New Year 2026

نئے سال پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی تیزی | KSE-100 انڈیکس 176000 پوائنٹس


کراچی: نئے سال 2026 کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطحیں عبور کر لیں۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,954 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں معمولی کریکشن کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 946 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق نئے سال کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی استحکام کی امیدوں کی عکاس ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سطحوں پر سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط حکمتِ عملی اپنانا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، جہاں 418 پوائنٹس کی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے، جبکہ 565 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل پہلی مرتبہ انڈیکس 175,232 پوائنٹس کی سطح پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا۔

نئے سال کے پہلے دن مارکیٹ کی یہ مضبوط شروعات مستقبل میں سرمایہ کاری کے رجحان کے لیے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/


https://rabtakraft.com/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*