فیصل آباد کیمیکل فیکٹری دھماکا: بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ پوری فیکٹری زمین بوس ہوگئی جبکہ آس پاس کے گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 14 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور ملحقہ گھروں کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ملبہ ہٹانے اور تلاش کے کام میں تیزی لائی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر امدادی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft |
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/ |
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/ |
Website: https://rabtakraft.com/

