دنیا بھر میں اکثر مرد حضرات شاپنگ کے نام پر اکثر پریشان ہوجاتے ہیں۔ چاہے والدہ ہوں، بہن ہو یا پھر بیوی—گھنٹوں دکانوں کے چکر لگانا اور ہر چیز پر رائے دینا اکثر مردوں کو ایک مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔ لیکن روس میں ایک شوہر نے اس سے بچنے کیلئے جو حرکت کی، اس نے سب کو حیران کردیا۔
یہ غیرمعمولی واقعہ روس میں پیش آیا جہاں ایک آدمی نے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر جانے سے بچنے کیلئے اپنی ہی کار چوری ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں ہوا، لیکن پولیس نے کئی ماہ بعد اکتوبر میں اس کہانی کی حقیقت میڈیا کو بتائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے بتایا کہ ان کے شوہر کی گاڑی گھر کے قریب پارکنگ سے اچانک غائب ہوگئی ہے۔ کچھ دیر بعد اسی خاتون نے دوبارہ کال کرکے اطلاع دی کہ کار کراسنویارسک کے اوٹڈیخا جزیرے پر مل گئی ہے۔
جب پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی پر زبردستی داخل ہونے کے نشانات اور اگنیشن کے نقصان کا سب کچھ بظاہر عام چوری کی واردات جیسا لگ رہا تھا۔ لیکن تفتیش کے دوران شوہر کے بیانات میں بار بار تضاد سامنے آیا، جس پر افسران کو شک ہوا۔
بالآخر مکمل تحقیقات کے بعد پولیس نے ثابت کیا کہ گاڑی چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ شوہر نے خود ہی یہ ڈرامہ رچا کر گاڑی چھپائی تاکہ اسے بیوی کے ساتھ شاپنگ پر نہ جانا پڑے۔
پولیس کے مطابق اس “چوری” کی پلاننگ اتنی کمزور تھی کہ چند سوالات کے بعد ہی سارا راز کھل گیا۔
یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ کچھ لوگ شاپنگ کے خوف سے بچنے کیلئے کیا کچھ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں—لیکن ہر چال کامیاب نہیں ہوتی۔
Fully Updated Rehne Ke Liye Hamare Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/
Hahahah