Prime Minister Shehbaz Sharif chairs a petroleum division meeting after major oil and gas discovery in Nashpa Block Kohat Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو مبارکباد، ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے علاقے میں واقع ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے نئے اور اہم ذخائر کی کامیاب دریافت پر پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یہ دریافت پاکستان کی توانائی کی خود کفالت میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

بڑی دریافت اور ممکنہ پیداوار

پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (OGDCL) نے ناشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان ذخائر سے روزانہ تقریباً 4,100 بیرل تیل نکالا جا سکتا ہے، جو ملک کی مقامی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی بہتر

وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ گھریلو صارفین کو پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی RLNG کنکشنز بڑھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور 350,000 کنکشنز کا ہدف جون 2026 تک حاصل کرنے پر کام جاری ہے۔

انرجی سیکٹر میں ترقی اور ترجیحات

شہباز شریف نے نشپا بلاک کی دریافت کو ملکی توانائی سیکٹر کی ترقی میں ایک نمایاں کامیابی قرار دیا اور کہا کہ نئے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش اور دریافت ملکی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ تیل اور گیس کی درآمدات پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔

ڈیجیٹلائزیشن پر خاص زور

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل و گیس کی سپلائی چین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹلائز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

انفراسٹرکچر اور پائپ لائنز کی ترقی

اجلاس میں بتایا گیا کہ شیوا اور بٹانی گیس فیلڈز کی پائپ لائنز پہلے ہی کمیشن کر دی گئی ہیں جبکہ کوٹ پَلّک گیس فیلڈ کی پائپ لائن پر بھی کام جاری ہے۔ یہ اقدامات ملک میں گیس کی بہتر سپلائی کو یقینی بنانے اور توانائی سیکٹر کو مضبوط بنانے کا حصہ ہیں۔


https://rabtakraft.com/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*