دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ حادثہ، فلائنگ رولز کی خلاف ورزی زیرِ تفتیش
دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی جنگی طیارے کے افسوسناک حادثے کے بعد اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے کی ابتدائی ویڈیوز اور شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ سانحہ پائلٹ کی غلطی کا نتیجہ تھا یا طیارے میں کوئی تکنیکی خرابی موجود تھی۔
ائیر شو کے آخری روز بھارتی ساختہ “تیجس” طیارہ فضائی کرتب کے دوران زمیں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی موقع پر ہلاک ہو گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1989 سے ہر دو سال بعد ہونے والے دبئی ائیر شو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، حکام یہ جانچ رہے ہیں کہ آیا بھارتی پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی ممکنہ کم بلندی پر پرواز بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ائیر شو قوانین کے مطابق فضائی کرتب کے دوران طیارے کے لیے کم از کم 300 فٹ کی بلندی لازمی ہوتی ہے۔ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا بھارتی طیارہ مقررہ بلندی سے نیچے آیا تھا یا نہیں۔
اس کے علاوہ، طیارے کے “غیر منظور شدہ فضائی تکنیک” استعمال کرنے کے امکان کی بھی تحقیقی جانچ کی جا رہی ہے۔ بھارتی جنگی طیارے میں موجود ممکنہ تکنیکی خرابیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔
بھارتی طیارے کا حادثہ ائیر شو کے مخصوص “ڈسپلے باکس” میں پیش آیا، جو شائقین سے کم از کم دو کلومیٹر دور واقع ہوتا ہے۔ فلائنگ کنٹرول کمیٹی بھی تمام ویڈیوز، منظور شدہ پروٹوکولز اور ریڈار ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ مکمل رپورٹ مرتب کی جا سکے۔
Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/

