حکومت کا پاکستان میں جلد 5 جی سروسز شروع کرنے کا اعلان


آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام عمل مکمل ہونے کا امکان

اسلام آباد:
حکومتِ پاکستان نے ملک میں جدید ترین 5 جی سروسز جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جو ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزافاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 5 جی سروسز کے آغاز کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ 4 سے 6 ماہ کے اندر یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، اور حکومت نہ صرف انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بہتری لائے گی بلکہ اس کی رسائی کو بھی مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ڈیجیٹل سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

شزافاطمہ نے مزید بتایا کہ حکومت 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کر لی جائے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ٹیلی کام سیکٹر سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ 5 جی سروسز کا آغاز مؤثر اور پائیدار بنیادوں پر ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، آن لائن کاروبار، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسنگ اور اسمارٹ سروسز کو نمایاں فروغ ملے گا، جبکہ صارفین کو تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔


Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/

https://rabtakraft.com/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*