"Patients seated in a hospital waiting area while a man in a wheelchair is pushed by an attendant down the hallway, with doctors and staff visible in the background."

سردی بڑھتے ہی کراچی میں دل کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

کراچی میں سردی کی شدت بڑھتے ہی دل کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی تعداد یومیہ 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 25 سے 40 سال عمر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ماہرین صحت نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے ، ماہرین کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جب کہ مرغن غذا، ورزش کی کمی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں میں دل کی بیماریاں تیزی سے بڑھا رہی ہیں جبکہ بلند فشار خون اور شوگر میں مبتلا نوجوان بھی سردیوں میں عارضۂ قلب کا شکار ہو رہے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ادارے میں اب تک 10 ہزار سے زائد ایمرجنسی انجیو پلاسٹیز کی جا چکی ہیں جبکہ 4 ہزار 500 سے زائد الیکٹیو انجیو پلاسٹیز انجام دی گئی ہیں

2 ہزار 61 بچوں کی کارڈیک انٹروینشن مکمل کی گئی اور 90 ہزار سے زائد ایکو کارڈیوگرافی ٹیسٹ کیے گئے۔

ایمرجنسی میں 2 لاکھ 76 ہزار 733 مریضوں کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور مجموعی طور پر 14 لاکھ سے زائد مریضوں کا سالانہ مفت علاج کیا جا رہا ہے

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سرد موسم میں احتیاط برتیں، غیر ضروری نمکین و چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں، اور دل کے کسی بھی علامتی مسئلے کی صورت میں فوری طبی مدد حاصل کریں۔

Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/

https://rabtakraft.com/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*
*