برطانیہ میں نادرا کی جعلی ویب سائٹ وائرل — اصل حقیقت اور انتباہ جاری
پاکستان میں واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر ایک میسیج گردش کر رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے خصوصی طور پر برطانیہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی خدمات تک رسائی دینے کے لیے نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔
یہ ویب پیج جعلی ہے۔
دعویٰ
آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہریوں کی رجسٹریشن کے حکومتی ادارے، NADRA، نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے برطانیہ (UK) میں مخصوص خدمات کا آغاز کیا ہے۔
ان پوسٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ www.nadracardcentre.co.uk شناختی کارڈز کے لیے درخواست دینے یا ان کی تجدید کرانے، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (NICOP) حاصل کرنے، یا یہاں تک کہ نادرا میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ دعوے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہاں اور یہاں بھی دیکھے جا سکتے ہیں:
یہ ویب لنکس واٹس ایپ گروپس میں بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیے گئے ہیں، جن میں صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں نادرا نے خصوصی طور پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے لانچ کیا ہے۔
حقیقت
دو نادرا حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے والی یہ ویب سائٹس جعلی ہیں۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان شباہت علی نے فون پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا: ”نادراکی کوئی ایسی ویب سائٹ نہیں ہے جس کے ذریعے آپ نادرا کی سروسز آویل (avail) کر سکتے ہیں، نادرا کی جو آفیشل ویب سائٹ ہے، nadra.gov.pk وہ انفارمیشن دینے کی حد تک ہے۔“
انہوں نے مزید تصدیق کی کہ نادرا سے متعلق کوئی بھی کام صرف اس کی موبائل ایپ ‘پاک آئیڈینٹیٹی ایپ’ کے ذریعے ہی انجام دیا جاتا ہے اور اس کے لیے کسی بھی غیر متعلقہ ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
نادرا کے عہدیدار نے نادرا کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کا ایک لنک شیئر کیا، جہاں اتھارٹی نے خود ان جعلی ویب سائٹس کے خلاف عوامی طور پر وضاحت جاری کی تھی۔
نادرا کی پوسٹ میں کہا گیا ہے: ”یہ ویب سائٹ نادرا کے نام پر جعلی طور پر شناختی کارڈز، نائیکوپ (NICOP) سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت کی پیشکش بھی کر رہی ہے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔“ یہ پوسٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
فیصلہ: گردش کرنے والی ویب سائٹ جعلی ہے۔ نادرا نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے کوئی آن لائن پلیٹ فارم شروع نہیں کیا ہے۔ تمام خدمات صرف nadra.gov.pk یا Pak Identity App کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
Fully Updated Rehny K Liye Humary Social Accounts Follow Karein:
TikTok: https://www.tiktok.com/@rabtakraft
Facebook: https://www.facebook.com/RabtaKraftKarachi/
Instagram: https://www.instagram.com/rabtakraft/
Website: https://rabtakraft.com/

